خرید بک لینک

قرآن کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ


ہمارا عقیدہ ہے کہ الله نے عالم انسانیت کی ہدایت کے لئے بہت سی آسمانی کتابیں بھیجیں جیسے صحف ابراہیم ،صحف نوح،توریت،انجیل اور ان میں سب سے جامع قرآن کریم ہے ۔اگر یہ کتابیں ناز ل نہ ہوتیں تو انسان الله کی معرفت اور عبادت میں بہت سے غلطیوں کا شکار ہو جاتا اور اصول تقویٰ ،اخلاق وتربیت اور سماجی قانون جیسی چیزوں سے دور ہی رہتا ۔

یہ آسمانی کتابیں دل کی سرزمین پر باران رحمت کی طرح برسیں اور دل میں پڑے ہوئے الله کی معرفت ،تقویٰ،اخلاق و علم وحکمت کے بیج کو نمو عطا کیا <آمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمومنون کل آمن بالله وملائکتہ وکتبہ ورسلہ یعنی پیغمبر وںپر جو کچھ الله کی طرف سے نازل ہواوہ اس پر ایمان لائے اور مومنین بھی الله ،اس کے رسول، اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں پر ایمان لائے۔ افسوس ہے کہ زمانہ کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اور جاہل و نااہل افراد کی دخالت کی بنا پر بہت سی آسمانی کتابیں تحریف کاشکا ر ہوگئیں اوران میں بہت سی غلط فکریںداخل کردی گئیں۔لیکن قرآن کریم اس تحریف سے محفوظ رہتے ہوئے ہر زمانہ میں چمکتے ہوئے آفتاب کی طرح دلوں کو روشن کررتا رہا<قد جائکم من الله نوروکتاب مبین یہدی بہ الله من اتبع رضوانہ سبل السلام> یعنی الله کی طرف سے تمھارے پاس نور اور روشن کتاب آچکی ہے جس کے ذریعہ خدا اپنی خوشنودی کا اتباع کرنے والوں کو سلامتی کے راستوں کی ہدایت کرتا ہے ۔

برچسب: قرآن کے بارے,قرآن کے بارے میں معلومات,قرآن مجید کے بارے میں معلومات, نویسنده: باران کاشانی تاريخ: يکشنبه 21 شهريور 1395 ساعت: 5:13

صفحه بندی